Description
آپ مچیور تب نہیں ھوتے جب لوگوں کے رویوں کو سمجھنا شروع کر دیتے ھیں بلکہ مچیورٹی تو یہ ھے کہ لوگوں کے رویوں کا زھر چکھ کر اسے وھیں تھوک کر آگے بڑھ جائیں تاکہ ان کے رویوں کی تلخی کا زھر آپ کی زندگی میں گھلنے نا پائے اور آپ ھر وقت دوسروں کے سامنے ان کے رویوں کا رونا یا گلہ شکوہ کرنا چھوڑ دیں۔ اور یقین کریں جب ھم دوسروں سے گلہ شکوہ کرنا چھوڑ دیتے ھیں تو ھماری ذات میں ایک ٹھہراؤ سا آ جاتا ھے جو ھماری شخصیت کا مستقل حصّہ بن کر ھماری ذات کو دوسروں میں نمایاں رکھتا ھے اور ایک وقت آتا ھے کہ پھر دوسروں کی تلخ باتیں ھمیں تکلیف دینا چھوڑ دیتی ھیں اور ھم ان رویوں کو قبول کر کے ان کے ساتھ زندگی جینے کا ڈھنگ سیکھ جاتے ھیں_!!!
یہ جو پتھر کے ھو گئے ھیں لوگ
اپنے حصے کا رُو چُکے ھوں گے..!!
Write a comment ...